رمضان ختم پولیس ایکشن شروع ،شہرمیں چبوترہ مشن کا آغاز
حیدرآباد،25 ۔ مارچ (ہ س) ۔ رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی شہر میں چبوترہ مشن کا آغاز کردیا گیا ، میلاردیو پلی پولیس نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کےلیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیاہے۔تفصیلات کے مطابق، میلاردیو پلی پولیس نے دیر رات مختلف علاقوں میں ک
رمضان ختم پولیس ایکشن شروع ،شہرمیں چبوترہ مشن کا آغاز


حیدرآباد،25 ۔ مارچ (ہ س) ۔ رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی شہر میں چبوترہ مشن کا آغاز کردیا گیا ، میلاردیو پلی پولیس نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کےلیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیاہے۔تفصیلات کے مطابق، میلاردیو پلی پولیس نے دیر رات مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چبوتروں پر بیٹھنے اور غیر ضروری طور پر ہجوم لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر گشت کرتے ہوئے نوجوانوں اوردیگر افراد کو منتشر کیا اور انہیں غیر ضروری طور پر رات گئے سڑکوں اور چبوتروں پر جمع ہونے سے منع کیا۔پولیس حکام نے واضح کیاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور رات کے اوقات میں غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب، کچھ مقامی افراد نے پولیس کی اس کارروائی کو مثبت قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے سختی سے تعبیر کرتے ہوئے نرمی برتنے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں تاکہ شہر میں پرامن ماحول قائم رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande