
مرکز تحقیقات فارسی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی سیمینار 26 مارچ سے
علی گڑھ، 25 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز تحقیقات فارسی کی جانب سے26 مارچ کو ”انیسویں صدی میں ہندوستان اور ایران میں فارسی زبان و ادب کے مروجہ رجحانات“ موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ افتتاحی اجلاس صبح 11 بجے آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کا مقصد علمی مکالمے کو فروغ دینا اور ہند-ایران ثقافتی و ادبی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ