ابھشیک بنرجی اور شبھیندو ادھیکاری کی ریلیوں سے نندی گرام میں ہلچل بڑھی
ابھشیک بنرجی اور شبھیندو ادھیکاری کی ریلیوں سے نندی گرام میں ہلچل بڑھی میدینی پور، 25 مارچ (ہ س)۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے مشرقی میدینی پور کے نندی گرام میں بدھ کو دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے قد آور لیڈروں کے جلسوں کو لے کر ماحول گرم ہو گیا ہے۔ ابھشیک
بی جے پی رہنما شبھیندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے رہنما ابھشیک بنرجی


ابھشیک بنرجی اور شبھیندو ادھیکاری کی ریلیوں سے نندی گرام میں ہلچل بڑھی

میدینی پور، 25 مارچ (ہ س)۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے مشرقی میدینی پور کے نندی گرام میں بدھ کو دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے قد آور لیڈروں کے جلسوں کو لے کر ماحول گرم ہو گیا ہے۔ ابھشیک بنرجی اور شبھیندو ادھیکاری ایک ہی دن علیحدہ علیحدہ مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے مد نظر انتظامیہ نے علاقے میں غیر معمولی طور پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

منگل سے ہی نندی گرام کے مختلف داخلی راستوں پر ناکہ چیکنگ شروع کر دی گئی تھی۔ جلسہ گاہوں کو سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نندی گرام-دو بلاک کے برولیا میں واقع گھول پکور بازار کے پاس منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پہلے یہ جلسہ نندی گرام- ایک بلاک کے ایس بی آئی میدان میں ہونا تھا، جسے بعد میں تبدیل کر دیا گیا۔ جلسے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں، جس میں ہزاروں لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام اور ایک بڑا اسٹیج تیار کرنا شامل ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، نندی گرام کے 286 بوتھوں سے کارکنوں کو شامل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جلسہ گاہ کے قریب عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نندی گرام-1 بلاک جہاں ترنمول کا مضبوط گڑھ ہے، وہیں نندی گرام-2 میں بی جے پی کا اثر نسبتاً زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے ترنمول قیادت نے اس علاقے کو جلسے کے لیے منتخب کیا ہے تاکہ کارکنوں کے حوصلے بلند کیے جا سکیں۔

دوسری طرف، بی جے پی امیدوار شبھیندو ادھیکاری نندی گرام کے ریا پاڑہ میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس دوران بوتھ سطح کے کارکنوں کو انتخابی حکمت عملی اور ضروری ہدایات دی جائیں گی۔ پارٹی رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ اس بار وہ بڑے فرق سے جیت درج کریں گے۔

دونوں پارٹیوں کے ان ہائی پروفائل جلسوں کی وجہ سے نندی گرام میں سیاسی سرگرمی عروج پر ہے اور انتظامیہ پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande