مدھیہ پردیش میں موسم کے دو رنگ، کہیں بادل تو کہیں تیز تپش، پارہ 38 ڈگری کے پار
مدھیہ پردیش میں موسم کے دو رنگ، کہیں بادل تو کہیں تیز تپش، پارہ 38 ڈگری کے پار ۔ ریاست میں 28-27 مارچ کو آندھی اور بارش کا الرٹ بھوپال، 25 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ان دنوں موسم کے دو الگ الگ رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سائیکلونک سرکولیشن اور ٹرف
ایم پی موسم: علامتی تصویر


مدھیہ پردیش میں موسم کے دو رنگ، کہیں بادل تو کہیں تیز تپش، پارہ 38 ڈگری کے پار

۔ ریاست میں 28-27 مارچ کو آندھی اور بارش کا الرٹ

بھوپال، 25 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ان دنوں موسم کے دو الگ الگ رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سائیکلونک سرکولیشن اور ٹرف سسٹم کے اثر سے منگل کو ریاست کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہے، جبکہ بھوپال، اندور اور اجین ڈویژن میں تیز گرمی نے لوگوں کو پریشان کیا۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس کے پار پہنچ گیا۔ موسم کا یہی مزاج بدھ کو بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 مارچ کے لیے ریاست میں آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ 26 مارچ کو شمال مغربی بھارت میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے، جس کا اثر اگلے دو دنوں تک گوالیار، چمبل، ساگر اور ریوا ڈویژن میں دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے علاوہ 28 مارچ کو ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہونے کا امکان ہے، جو موسم کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔

ریاست کے مختلف حصوں میں موسم کا اثر بھی الگ الگ نظر آیا۔ گزشتہ رات ریوا اور ساگر میں ہلکی بارش درج کی گئی، جبکہ مالوہ-نیماڑ کے علاقے میں گرمی کا اثر زیادہ رہا۔ کھنڈوا میں درجہ حرارت 38.1 ڈگری اور رتلام میں 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ نرمدا پورم میں 37.8 ڈگری، کھرگون اور رائسین میں 37.6 ڈگری، دھار اور منڈلا میں 36.5 ڈگری جبکہ نرسنگھ پور میں 36 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔ ریاست کے بڑے شہروں میں اجین سب سے گرم رہا، جہاں درجہ حرارت 35.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھوپال میں 34.4 ڈگری، اندور میں 35 ڈگری، گوالیار میں 33.5 ڈگری اور جبل پور میں 35.6 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ گزشتہ چار دنوں سے سرگرم مضبوط سسٹم کی وجہ سے ریاست کے 45 اضلاع میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں سے 17 اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ تیز آندھی اور بارش سے کیلا، پپیتا اور گیہوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھار اور کھرگون سمیت کئی اضلاع میں فصلوں پر زیادہ اثر پڑا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande