
جل جیون مشن سے وابستہ ٹھیکداروں نے وزیر جاوید رانا سے ملاقات کی
جموں، 25 مارچ (ہ س)۔ جل جیون مشن سے وابستہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی اور ادائیگیوں کے اجرا سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے مسائل تفصیل سے پیش کیے، جس پر وزیر موصوف نے اطمینان سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ پہلے ہی حکومت ہند کی وزارت جل شکتی کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے تاکہ جلد از جلد اس کا حل نکالا جا سکے۔ وزیر نے جل جیون مشن کے مؤثر نفاذ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کی بلا رکاوٹ فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید یقین دلایا کہ ادائیگیوں کے نظام کو بہتر بنانے اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر