
میدنی پور، 25 مارچ (ہ س)۔
مغربی بنگال کے مغربی میدنی پور ضلع کے دانتن علاقے میں کیشیاڑی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ترنمول کانگریس کے امیدوار رام جیون مانڈی نے بدھ کو ایک تشہیری مہم کے ذریعے توجہ مبذول کروائی۔ مانڈی ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی ریلی میں شرکت کے لیے تقریباً آٹھ کلومیٹر دوڑے۔
اطلاعات کے مطابق مانڈی نے دانتن کے منوہر پور سے اپنی دوڑ شروع کی اور ریلی کے مقام، دانتن گھولائی موڑ تک مسلسل دوڑ لگائی۔ انہوں نے راستے میں عوام سے بھی ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ ان کی انوکھی مہم نے صبح سے ہی علاقے میں موضوع بحث بنیتھی۔
مقامی لوگوں نے امیدوار کی کوششوں کو ایک مثبت اقدام کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا براہ راست رابطہ انتخابی ماحول میں نئی توانائی ڈالتا ہے۔ دریں اثنا، رام جیون نے کہا، میں عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے دوڑتے ہوئے پروگرام میں پہنچا یہی میری اصل مہم ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابی لہرکے درمیان، ترنمول امیدوار کی بھاگ دوڑ انتخابی مہم کے علاقے میں بحث کا موضوع بن گئی ہے اور عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ