ڈی یوکے وائس چانسلر نے سٹوڈنٹس ایکٹیویٹی سنٹر کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے بدھ کے روز ڈی یو ایس یو کے عہدیداروں کی موجودگی میں رامجس کالج کے سامنے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کیمپس میں نئے تعمیر شدہ پریرنا بھون کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت طلبہ کی سرگرم
ڈی یوکے وائس چانسلر نے سٹوڈنٹس ایکٹیویٹی سنٹر کا افتتاح کیا


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے بدھ کے روز ڈی یو ایس یو کے عہدیداروں کی موجودگی میں رامجس کالج کے سامنے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کیمپس میں نئے تعمیر شدہ پریرنا بھون کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت طلبہ کی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر کام کرے گی، جس میں دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈی یو ایس یو) کا دفتر بھی ہے۔ رسمی افتتاح کے بعد، وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے پوری عمارت کا معائنہ کیا اور کہا کہ پریرنا بھون طلباءکے لیے ایک تحریک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت طلباءپر مرکوز مختلف سرگرمیوں کا مرکز ہوگی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈی یو ایس یو کے عہدیداروں سے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سنٹر کے آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس پریرنا بھون میں ایک کیفے ٹیریا ہے جس میں گراو¿نڈ فلور پر 50 سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ساتھ ہی ایک یوٹیلیٹی شاپ بھی ہے۔ کیفے ٹیریا میں علیحدہ اسٹوریج روم اور ایک کچن بھی ہے۔ تہہ خانے میں ایک جم اور گیم زون بنایا گیا ہے۔ پہلی منزل پر 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والا سیمینار ہال ہے۔دوسری منزل پر ایک میٹنگ روم بنایا گیا ہے اورڈی یو ایس یو کے صدر، نائب صدر، سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری کے لیے الگ الگ دفاتر بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پریرنا بھون کی ہر منزل پر مرد اور خواتین کے الگ الگ بیت الخلاءبھی فراہم کیے گئے ہیں۔ عمارت کی تیسری منزل پر جدید لائبریری اور ریڈنگ ہال کا انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کے ساتھ دہلی یونیورسٹی ساوتھ کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر رجنی ابی، ڈی یو کے فائنانس آفیسر گریش رنجن، چیف انجینئر اشوک سینی، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رنجن کمار ترپاٹھی، ڈی یو ایس یو اسٹاف ایڈوائزر پروفیسر سریندر کمار اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈی یو ایس یو کے صدر آرین مان اور نائب صدر راہل جھنسلا یادو کے ساتھ ڈی یو ایس یو کے تمام عہدیداران اور بہت سارے اساتذہ اور طلباءموجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande