
جموں, 25 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ کے روز ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق رام گڑھ سیکٹر میں بارڈر آؤٹ پوسٹ بھلر کے قریب تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک معمر شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے اس وقت روک لیا جب وہ سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ للکارے جانے پر مذکورہ شخص نے بغیر مزاحمت کے خود کو سرنڈر کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ غلطی سے سرحد پار کر آیا تھا۔
حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے جلد ہی وطن واپس بھیج دیا جائے
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر