
اے ایم یو کی پروفیسر کو ماحولیاتی ادب پر آئی سی ایس ایس آر کا تحقیقی پروجیکٹ تفویض
علی گڑھ، 25 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی فیکلٹی رکن پروفیسر سمیع رفیق کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ایک اہم تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کی مختلف علاقائی زبانوں میں موجود ماحولیاتی ادب کو انگریزی میں ترجمہ کرنا ہے، تاکہ ملک کی متنوع ادبی روایات میں جھلکنے والے ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔
مقامی و روایتی علمی نظام سے استفادہ کرتے ہوئے، یہ پروجیکٹ ماحولیاتی شعور سے متعلق علاقائی آوازوں کو وسیع تر سطح تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں ڈاکٹر کشور ظفر،شریک پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر شاہینہ ترنم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ شعبے کی علمی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر وسعت دے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ