مغربی بنگال میں ایس آئی آر : انتخابی کمیشن نے زیرِ غور ووٹروں کی پہلی ضمنی فہرست جاری کی
مغربی بنگال میں ایس آئی آر : انتخابی کمیشن نے زیرِ غور ووٹروں کی پہلی ضمنی فہرست جاری کی کولکاتا، 24 مارچ (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے تحت الیکشن کمیشن نے زیرِ غور ووٹروں کی پہلی اضافی فہرست
رابطہ عامہ افسر منوج اگروال


مغربی بنگال میں ایس آئی آر : انتخابی کمیشن نے زیرِ غور ووٹروں کی پہلی ضمنی فہرست جاری کی

کولکاتا، 24 مارچ (ہ س)۔ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے تحت الیکشن کمیشن نے زیرِ غور ووٹروں کی پہلی اضافی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست پیر کی دیر رات تقریباً 12 بجے سے چند منٹ پہلے شائع کی گئی۔ تاہم کمیشن نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کل کتنے معاملات کا تصفیہ کیا گیا ہے اور کتنے ووٹروں کے نام فہرست سے نکالے گئے ہیں۔

کمیشن کی جانب سے صرف فہرست جاری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق، اس اضافی ووٹر لسٹ کو بوتھ وار دو الگ الگ حصوں میں شائع کیا گیا ہے۔ جن ووٹروں کے نام نکالے گئے ہیں، ان کے لیے الگ فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، ووٹر اپنے بوتھ کے مطابق اضافی فہرست ڈاون لوڈ کر کے یہ جانچ سکتے ہیں کہ ان کا نام فہرست میں ہے یا نہیں۔ تاہم فہرست جاری ہونے کے بعد تکنیکی مسائل کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر بوتھوں کی اضافی فہرست ڈاون لوڈ نہیں ہو پا رہی ہے۔ یہاں تک کہ ووٹر شناختی کارڈ نمبر (ایپک نمبر) درج کرنے پر بھی نام ظاہر نہیں ہو رہا ہے۔

اس سے پہلے اتوار کو الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ فہرست پیر کی شام تک جاری کر دی جائے گی۔ پیر کو چیف الیکشن آفیسر منوج اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فہرست رات نو بجے تک شائع ہو جائے گی۔ آخر کار دیر رات زیرِ غور ووٹروں کے ایک حصے کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔ لیکن کل کتنے معاملات کا تصفیہ ہوا اور ان میں سے کتنے نام نکالے گئے، اس کا تفصیلی اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پچھلی فہرست کے وقت کمیشن نے مجموعی اعداد و شمار جاری کیے تھے، لیکن اس بار یہ معلومات کب دی جائیں گی، اس پر ابھی کوئی وضاحت نہیں ہے۔

اس دوران، جن ووٹروں کو اپنے معاملے میں اعتراض ہے، وہ ٹریبونل میں دو طریقوں سے اپیل کر سکتے ہیں۔ پہلا، آن لائن ذریعے سے اور دوسرا، آف لائن ذریعے سے۔ آن لائن درخواست الیکشن کمیشن کی موبائل ایپلی کیشن یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ وہیں آف لائن درخواست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل آفیسر کے سامنے دی جا سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹریبونل فوری طور پر کام شروع کر سکتا ہے۔ تمام اپیلوں کا تصفیہ ہونے کے بعد اس ٹریبونل کی مدت ختم ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande