دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں پلائی ووڈ گودام میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ باہری شمالی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں آج علی الصبح ایک پلائی ووڈ گودام میں آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو صبح تقریباً 3:55 بجے اس کی کال موصول ہوئی۔محکمہ کے مطابق آگ این ایچ -219، سیکٹر 2 میں واقع پلائی ووڈ گودام می
Fire-at-Plywood-Warehouse-in-B


نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ باہری شمالی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں آج علی الصبح ایک پلائی ووڈ گودام میں آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو صبح تقریباً 3:55 بجے اس کی کال موصول ہوئی۔محکمہ کے مطابق آگ این ایچ -219، سیکٹر 2 میں واقع پلائی ووڈ گودام میں لگی۔یہ گودام گنگا ٹولی مندر کے قریب ہے۔ ابتدائی طور پر تین واٹر ٹینڈرز، دو واٹر باو¿زر اور ایک کوئیک رسپانس وہیکل (کیو آر وی) جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں تاہم گودام میں آتش گیر مواد زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے مسلسل اضافی گاڑیاں بھیجنی پڑیں۔

فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے مطابق تقریباً4:15 بجے کے قریب آگ کی شدت میں اضافہ ہونے پر مزید فائر یونٹوں کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔ اس کے بعد 4:50 تک مزید سات گاڑیوںکو بلایا گیا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی کوشش کے بعد آہستہ آہستہ آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر پرشانت کے ہاتھ پر معمولی چوٹ آئی۔ انہیں فوری طور پر پوٹھ کے مہارشی والمیکی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شارٹ سرکٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم فائر ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں نقصان کا تخمینہ لاکھوں میں ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande