تلنگانہ ہائی کورٹ کی مالیاتی سیکریٹری پر سخت برہمی، رات دیر گئے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم
حیدرآباد ، 23 مارچ (ہ س)۔ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے حکومت کے جواب پرعدالت کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے مالیاتی سیکریٹری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ
تلنگانہ ہائی کورٹ کی مالیاتی سیکریٹری پر سخت برہمی، رات دیر گئے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم


حیدرآباد ، 23 مارچ (ہ س)۔ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے حکومت کے جواب پرعدالت کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے مالیاتی سیکریٹری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ آج آدھی رات تک بھی عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہوں۔ یہ معاملہ ان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے شکایت کی تھی کہ تلنگانہ حکومت گزشتہ دو سال سے ان کے بقایا جات اور واجبات ادا نہیں کررہی ہے۔ عدالت نے اس سے قبل حکومت کو فوری طور پر تمام واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پر متاثرہ ملازمین نے مالیاتی سیکریٹری کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی۔ اس درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے مالیاتی سیکریٹری کو آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، جس پرمعزز جج نے سخت ناراضگی ظاہر کی۔حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے وضاحت دی کہ اسمبلی اجلاس جاری ہونے کی وجہ سے مالیاتی سیکریٹری عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔ اس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے بارے میں پہلے سے علم تھا، اگر پیش نہ ہوسکتے تھے تو پیشگی اطلاع دی جاتی، عدالت رعایت دے سکتی تھی۔ ہائی کورٹ نے سخت لہجے میں کہا کہ آج چاہے جتنی بھی رات ہوجائے، مالیاتی سیکریٹری کو عدالت میں حاضر ہونا ہی ہوگا۔ یہ معاملہ ریاستی حکومت کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande