
سرینگر23 مارچ (ہ س )کئ سال قبل اگرچہ سرکار نے گاندربل کے کجہ پارہ علاقے میں ایک پارک کو سیاحتی نقشے پر لاکر اسے عوام کے نام پر وقف کیا تھا۔ جس کا نام سندھ ویو انوارمنٹ پارک رکھا گیا تھا۔اس دوران اس پارک کو بہت زیادہ خوبصورت بنانے کےلۓ اگرچہ سرکار نے اس پارک پر کروڑوں روپیہ خرچ کیا گیا تھا۔ دراصل سرکار کی یہ کوشش تھی کہ لوگ اس پارک میں اپنے یار دوستوں یا فیملی کے ساتھ آکر یہاں کی خوبصورتی اور نزدیک میں موجود سندھ ندی اور سرسبز جنگلات سے لطف اندوز ہونگے۔اس پارک کی دیکھ ریکھ کےلۓ متعلقہ محکمے نے کئ ملازمین کو تعینات کیا تھا۔ چاروں اطراف ڈسٹ بن نصب کۓ گئے تھے۔ تاکہ لوگ یہاں آکر اگر کچھ کھانے کا سامان ساتھ لایں تو اس کے کچرے کو ڈسٹ بن میں پھینکا جائے۔لیکن عوام کی حرکتوں کو دیکھ کر دکھ تو تب ہوتا ہے جب آپ اس پارک میں عید کے موقع پر آکر لوگوں کو کچرہ اسی خوبصورت پارک میں ڈال کر دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ چاروں طرف ڈسٹ بن لگے ہوئے ہیں۔ تقریبا 18 کنال پر بنائی گئی اس پارک میں صاف طور پر تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے کھل عام پارک کی ہر جگہ کو کچرے سے گندہ کیا گیا ہے۔ جس نے جوکچھ کھایا ہے بنا ڈسٹ بن استعمال کۓ ہوۓ پھینک دیا گیا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا اس پارک کو صاف رکھنے کےلۓ یہ ہم سب کی زمہ داری نہیں ہے کیا ہم آج بھی اپنے ان حرکتوں کو دیکھ کر سرکار یا متعلقہ محکمے کو زمہ دار ٹھہرایں گے ۔ نہیں اگر اس پارک کو گندہ کرنے میں کوئی ذمہ دار ہے تو وہ ہم ہی لوگ ہیں جو گھروں کو صاف تو رکھ رہے ہیں لیکن سیاحتی مقامات کو صاف رکھنے میں ہمیں پریشانی ہوتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir