پارٹی سے ناراض کانگریس کے سینئر لیڈر کو منانے کی کوششیں تیز — جیون ریڈی اپنے فیصلے پر قائم
حیدرآباد ، 23 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈرجیون ریڈی کے پارٹی بدلنے کے اعلان کے بعد انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں وزراء سری دھر بابو، لکشمن اور ایم ایل اے ستیم نے ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جیون ریڈی ن
پارٹی سے ناراض  کانگریس کے سینئر قائد کو منانے کی کوششیں تیز — جیون ریڈی اپنے فیصلے پر اٹل


حیدرآباد ، 23 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈرجیون ریڈی کے پارٹی بدلنے کے اعلان کے بعد انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں وزراء سری دھر بابو، لکشمن اور ایم ایل اے ستیم نے ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جیون ریڈی نے وزراء کے سامنے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں انہیں مناسب احترام نہیں مل رہا ہے۔

ملاقات کے بعد وزیر سری دھربابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیون ریڈی گزشتہ چار دہائیوں سے پارٹی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ان کی ناراضگی کو پارٹی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ ملاقات کے بعد جیون ریڈی نے کہا کہ ان کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ کل اس بارے میں مکمل تفصیلات پیش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande