
پٹنہ 23مارچ(ہ س)۔وزیر اعلی نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران جہان آباد ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے تعلق سے افسران سے معلومات حاصل کی اور کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے جہان آباد قدیم بلاک احاطہ میں جیویکا دیدیوں کے سلائی ٹریننگ ساتھ پروڈکٹ سنٹر کانام کی تختی کی نقاب کشائی اور ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے سلائی ٹریننگ کم پروڈکٹ سنٹر کا معائنہ کیا۔ اس دوران وہاں کے انتظامات کے بارے میں جانکاری لی ۔ وہاں اسکول کے بچوں کے لیے تیار کیے جانے والے ڈریس کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی۔ سلائی سنٹر سے وابستہ جیویکا دیدیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب اچھی طرح کام کریں، حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ حکومت آپ کو خود روزگار فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری لی۔ اس سلسلے میں ضلع جہان آباد میں این ایچ 110سے ایس ایس کالج تک سڑک کی تعمیر کے کام، اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام، گھوسی کے تحت منڈائی ویر کے تعمیراتی کام اور اس سے نکلنے والے دائیں اور بائیں مین کینال سسٹم اور ڈھانچے، بلاک کم زونل آفس کاکو، گھوسی، مخدوم پور کی عمارت کے تعمیراتی کام سمیت دیگر ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی کاموں کی جانکاری لی۔ وزیراعلیٰ نے اتمام سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گاندھی میدان میں منعقدہ پروگرام کے مقام سے ریموٹ کے ذریعے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی اور جہان آباد ضلع کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 88 اسکیموں کا افتتاح کیا اور 182 کروڑ روپے کی لاگت سے 73 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس کے بعد وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق اسٹال کا معائنہ کیا۔ جیویکا کے اسٹال کے معائنہ کے دوران سیلف ہیلپ گروپ کی جیویکا دیدیوں نے روزگارکے کام سے متعلق مختلف سرگرمیوں اور مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ وہاں موجود جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آپ نے خواتین کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ہم سب جیویکا دیدیاں آپ کی مہربانی سے زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ اسی طرح کام کرتے رہیں اور آگے بڑھیں۔
وزیر اعلی نے 9066 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کے دیدیوں کو 145 کروڑ روپے کا علامتی چیک دیا۔ انہوں نے وزیراعلی ادیمی منصوبہ کے کاروباریوں میں 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کا علامتی چیک بھی تقسیم کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ ڈیری، ماہی ومویشی وسائل، محکمہ لیبراور مہاجر مزدوروں کی بہبود، محکمہ اقلیتی فلاح، پنچایتی راج محکمہ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی بہبود محکمہ، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات محکمہ،صنعت محکمہ اور سماجی فلاح محکمہ سمیت دیگر محکموں کے اسٹال کا معائنہ کیا اور مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کوعلامتی چیک دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan