
سپول، 22 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے پپرا تھانہ علاقہ میں کٹیا الیکٹری سٹی پاور گرڈ کی ٹیم پراس وقت حملہ ہوگیا۔ جب ٹیم بقایہ بجلی بل کی وصولی کےلئے پتھرا دکشن پنچایت کے وارڈ نمبر 4 کے مہادلت ٹولہ میں پہنچی تھی۔ گاؤں کےمردوں اورخواتین نے ٹیم کے ساتھ مارپیٹ کی۔واقعہ کے دوران مشتعل لوگوں نے محکمہ کی ایک موٹر سائیکل اور دو ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد ملازمین اور موٹر سائیکل کو آزاد کرایا۔گاؤں والوں کا الزام ہے کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے جب محکمہ بجلی کی ٹیم نے بغیر اطلاع ان کے گھروں سے میٹر ہٹانا شروع کر دیے۔ جب انہیں اس بات کا علم ہوا اور گھر واپس آئے تو انہوں معلوم ہوا کہ کئی میٹر اور تاریں ہٹا دی گئی ہیں۔ حملے کے دوران جونیئر انجینئر (جے ای) وکاس کمار اور دیگر ملازمین گھبرا گئے۔ جے ای کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو ئے جبکہ دو ملازمین اور ایک موٹر سائیکل گاؤں والوں کے قبضے میں رہ گئی ۔جے ای وکاس کمار نے بتایا کہ بقایہ بجلی بل والے صارفین کے خلاف ریونیو ریکوری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس دوران کچھ سماج دشمن عناصر نے اچانک حملہ کر دیا جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ تھانہ انچارج راجیش کمار جھا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھیج کر صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا۔ فی الحال محکمہ کی طرف سے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔ درخواست موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan