ایلیویٹڈ روڈ سے اترتے ہی بے قابو ہو کر آٹو رکشہ پلٹا، ایک شخص ہلاک، دیگر سڑک حادثات میں تین ہلاک
نوئیڈا، 22 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں تھانہ فیز-2 علاقے کے بھنگیل نالے کے پاس ایلیویٹڈ روڈ سے اترتے ہی ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس واقعے میں آٹو میں سوار خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے۔ علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ تھا
حادثے کی علامتی تصویر


نوئیڈا، 22 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں تھانہ فیز-2 علاقے کے بھنگیل نالے کے پاس ایلیویٹڈ روڈ سے اترتے ہی ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس واقعے میں آٹو میں سوار خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے۔ علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔

تھانہ فیز-2 کے انچارج انسپکٹر اودھیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ سدن سرکار ولد دولال سرکار (عمر 40 سال) آٹو رکشہ میں ایک خاتون کو بٹھا کر آگاہ پور گاوں کی طرف سے ایلیویٹڈ روڈ ہوتے ہوئے فیز-2 جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ ایلیویٹڈ روڈ سے اترے، بھنگیل نالے کے پاس ان کا آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں سدن سرکار اور آٹو میں سوار خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران سدن سرکار کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون زیرِ علاج ہیں۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

تھانہ سورج پور کے انچارج انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ تھانہ علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 28 سالہ نامعلوم شخص کو نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے پولیس لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تھانہ بادل پور کے انچارج انسپکٹر امیت بھڑانہ نے بتایا کہ گزشتہ رات تھانہ علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں پربھاکر ولد ویریندر (عمر 36 سال، اصل رہائشی ضلع اوریہ) شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

تھانہ سیکٹر 49 کے انچارج انسپکٹر سنیل کمار بھاردواج نے بتایا کہ اوم نارائن ولد نارائن شرما (عمر 66 سال) تھانہ علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande