آسام اسمبلی انتخابات: رائزر دل نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی
گوہاٹی، 22 مارچ (ہ س)۔ علاقائی پارٹی رائزر دل نے آج 2026 کے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی حتمی فہرست جاری کی، جس میں ریاست کے اہم حلقوں کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کی انتخابی کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ فہرست کے مطابق پردیپ
آسام اسمبلی انتخابات: رائزر دل نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی


گوہاٹی، 22 مارچ (ہ س)۔

علاقائی پارٹی رائزر دل نے آج 2026 کے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی حتمی فہرست جاری کی، جس میں ریاست کے اہم حلقوں کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کی انتخابی کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ فہرست کے مطابق پردیپ کمار بروا کو کالیا بور سے میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ پارٹی صدر اکھل گوگوئی شیو ساگر سے انتخاب لڑیں گے۔

دیگر امیدواروں میں گوری پور سے عبد المیاں، پوب گولپاڑہ سے عبدالباست منڈل، مانس سے انجن تعلقدار، دلگاو¿ں سے عزیز الرحمن، دھنگ سے محبوب مختار، تیز پور سے الک ناتھ، سیسبرگاو¿ں سے دلال چندر بروا، مارگھریٹا سے راہل چھتری، دگبوئی سے دلال موران اور مریانی سے گیان شری بورا شامل ہیں۔

پارٹی نے کہا کہ بوکاکھات حلقہ کے امیدوار کا اعلان 22 مارچ کو کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے ساتھ بات چیت کے بعد، رائزر دل کو اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے انتظام کے حصے کے طور پر 13 حلقے الاٹ کیے گئے ہیں۔

اکھل گوگوئی نے کہا کہ یہ پارٹی کی حتمی فہرست ہے اور اس فہرست میں شامل نہ ہونے والے امیدواروں کے امیدواری کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے ان تبدیلیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن پارٹیاں آئندہ آسام اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی حکمت عملی کو مضبوط بنا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande