ٹرمپ کی جاپانی رہنما سے ملاقات، ایران پر حملوں کا پرل ہاربر سے موازنہ،جاپانی وزیراعظم کاردعمل
واشنگٹن،20مارچ(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایران پر امریکی حملوں اور پرل ہاربر پر جاپان کے 1941 کے حملے کے درمیان ایک موازنہ پیش کرتے ہوئے انہیں متوازی قرار دیا۔ واشنگٹن میں جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی سے ملاقات کے دوران انہوں نے تہران ک
ٹرمپ کی جاپانی رہنما سے ملاقات، ایران پر حملوں کا پرل ہاربر سے موازنہ،جاپانی وزیراعظم کاردعمل


واشنگٹن،20مارچ(ہ س)۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایران پر امریکی حملوں اور پرل ہاربر پر جاپان کے 1941 کے حملے کے درمیان ایک موازنہ پیش کرتے ہوئے انہیں متوازی قرار دیا۔ واشنگٹن میں جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی سے ملاقات کے دوران انہوں نے تہران کے خلاف شروع کردہ جنگ کا دفاع کیا۔ہم سرپرائز چاہتے تھے۔ سرپرائز کے بارے میں جاپان سے بہتر کون جانتا ہے؟ آپ نے مجھے پرل ہاربر کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ جب ایک صحافی نے پوچھا کہ انہوں نے اپنے جنگی منصوبوں کے بارے میں اتحادیوں کو آگاہ کیوں نہیں کیا تو ٹرمپ نے جواب دیا۔آپ سرپرائز پر یقین رکھتے ہیں، میرے خیال میں ہم سے بہت زیادہ۔ جب اوول آفس میں برابر بیٹھے ٹرمپ نے جنگِ عظیم دوئم کے اس لمحے کی یاد دلائی تو تاکائیچی کی آنکھیں پھیل گئیں اور انہوں نے بے چینی سے کرسی پر پہلو بدلا۔یاد رہے کہ سات دسمبر 1941 کو ہوائی کے پرل ہاربر میں امریکی بحری مرکز پر جاپانی حملے میں 2,390 امریکی ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ نے اگلے دن جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا اور صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے اسے ایک ایسی تاریخ قرار دیا جس کی یاد خوشگوار نہ ہو گی۔ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم حملوں میں لاکھوں شہریوں کی ہلاکت کے چند دن بعد امریکہ نے اگست 1945 میں جاپان کو شکست دی تھی۔ٹرمپ کے تبصروں پر جمعہ کو ٹوکیو میں ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔ایک پیٹروکیمیکل کمپنی میں 33 سالہ انجینئر یوٹا ناکامورا نے رائٹرز کو بتایا کہ تاکائیچی انتہائی مشکل صورتِ حال سے دوچار ہو گئیں اور ٹرمپ کو پریشان کرنے سے گریز کرنے پر ان کی تعریف کی۔انہوں نے کہا، ذاتی طور پر میں نے صدر ٹرمپ کے تبصرے کو محض ایک مذاق سمجھا لیکن اپنی پوزیشن کی وجہ سے اگر وہ بہت زیادہ ہنستیں تو شاید انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اس لیے میرے خیال میں ان کے لیے ردِ عمل دینا کافی مشکل تھا۔ایک ریٹائر شخص ٹوکیو واشینو نے کہا: جاپان کے تاریخی سیاق و سباق کے پیشِ نظر اور جیسا کہ ڈونلڈ نے اسے ایک مثال کے طور پر پیش کیا تو ایک جاپانی شہری کے طور پر مجھے اس سے تھوڑی بے چینی محسوس ہوئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande