ایرانی حملے میں آئل ریفائنری کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے: مالک اسرائیلی ریفائنری
تل ابیب،20مارچ(ہ س)۔ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی ایک اسرائیلی آئل ریفائنری کے مالک نے جمعہ کو کہا ہے کہ جمعرات کے حملے میں ضروری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا لیکن زیادہ تر پیداواری تنصیبات کام کر رہی ہیں اور باقی کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے
ایرانی حملے میں آئل ریفائنری کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے: مالک اسرائیلی ریفائنری


تل ابیب،20مارچ(ہ س)۔ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی ایک اسرائیلی آئل ریفائنری کے مالک نے جمعہ کو کہا ہے کہ جمعرات کے حملے میں ضروری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا لیکن زیادہ تر پیداواری تنصیبات کام کر رہی ہیں اور باقی کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔آئل ریفائنریز لمیٹڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی اسرائیل کے حیفا میں واقع اس کے احاطے میں مقامی نوعیت کے حملے ہوئے جس میں سروس کی سہولت فراہم کرنے والے برقی انفراسٹرکچر اور انتظامی عمارت سے ملحقہ کھلا علاقہ نشانہ بنا۔تل ابیب سٹاک ایکسچینج کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ کوئی شخص زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضروری بنیادی ڈھانچہ کسی فریقِ ثالث کا ہے اور توقع ہے کہ وہ چند دنوں میں دوبارہ کام شروع کر دے گا۔آئل ریفائنریز لمیٹڈ نے فریقِ ثالث کی شناخت نہیں کی اور یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی پیداواری سہولیات کام کر رہی تھیں یا ان کے مکمل طور پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کب تک امید تھی۔اسرائیل کے وزیرِ توانائی ایلی کوہن نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایرانی حملے میں آئل ریفائنریز نشانہ بنیں جس سے پاور گرڈ کو نقصان پہنچا لیکن یہ بہت زیادہ نہیں تھا۔حملے کے باعث ملک کے بعض حصوں میں عارضی طور پر بجلی بند ہو گئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande