’دشمن‘ کی سکیورٹی کا خاتمہ نا گزیر ہے : مجتبیٰ خامنہ ای
تہران،20مارچ(ہ س)۔ایران کے نئے مرشد مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق دشمنوں کی سکیورٹی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ ان کا یہ بیان ایرانی وزیر انٹیلی جنس کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔مرشد کا یہ بیان جاری کردہ ایک اعلامیے میں سامنے آیا جو وزیر انٹ
’دشمن‘ کی سکیورٹی کا خاتمہ نا گزیر ہے : مجتبیٰ خامنہ ای


تہران،20مارچ(ہ س)۔ایران کے نئے مرشد مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق دشمنوں کی سکیورٹی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ ان کا یہ بیان ایرانی وزیر انٹیلی جنس کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔مرشد کا یہ بیان جاری کردہ ایک اعلامیے میں سامنے آیا جو وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کو قتل کرنے میں اسرائیل کی کامیابی کے بعد صدر مسعود پزشکیان کو بھیجا گیا۔مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای (86 سال) کے جانشین کے طور پر سپریم لیڈر نامزد ہونے کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔ یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو جنگ کے پہلے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔امریکی اور اسرائیلی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔ایران کو بدھ کے روز ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب اس کے انٹیلی جنس چیف اسماعیل خطیب ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔تل ابیب نے ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تین ہفتوں سے جاری جنگ کے دوران اپنی فوج کو موقع ملنے پر کسی بھی اعلیٰ سطح کے ایرانی عہدے دار کو قتل کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔متعدد اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل ان کارروائیوں کا بنیادی حصہ رہے ہیں جن کا آغاز 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے ہوا تھا، جس میں مرشد علی خامنہ ای مارے گئے تھے۔خطیب کی ہلاکت کا اعلان تہران کی جانب سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کے اگلے روز سامنے آیا۔ یہ اسی روز ہوا جب لاریجانی کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی، جو کہ اقتدار کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande