ہم امریکہ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، عالمی کپ کا نہیں : صدر ایرانی فٹبال فیڈریشن
پیرس،20مارچ(ہ س)۔ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ’امریکہ کا بائیکاٹ کرتا ہے‘ لیکن وہ ’عالمی کپ کا بائیکاٹ نہیں کر رہا۔‘ یہ بیان ان کے ملک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث 2026 کے ورلڈ کپ میں ’تیم ملی‘ (ایرانی
ہم امریکہ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، عالمی کپ کا نہیں : صدر ایرانی فٹبال فیڈریشن


پیرس،20مارچ(ہ س)۔ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ’امریکہ کا بائیکاٹ کرتا ہے‘ لیکن وہ ’عالمی کپ کا بائیکاٹ نہیں کر رہا۔‘ یہ بیان ان کے ملک کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث 2026 کے ورلڈ کپ میں ’تیم ملی‘ (ایرانی قومی ٹیم) کی شرکت کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔خبر رساں ایجنسی فارس نے تبریز سے رپورٹ دی ہے کہ مہدی تاج نے آسٹریلیا میں ایشین ویمنز کپ میں شرکت کے بعد ترکیہ کے راستے واپس آنے والی خواتین کی قومی ٹیم کے استقبالیہ کے دوران بدھ کے روز بازرگان سرحد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ترکیہ میں تربیتی کیمپ لگائے گی اور اس ملک میں دو دوستانہ میچ بھی کھیلے گی۔انہوں نے مزید کہا ہم امریکہ کا بائیکاٹ کرتے ہیں، لیکن ہم ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔تاج کا یہ بیان میکسیکو میں ان کے ملک کے سفارت خانے کی جانب سے پیر کو دی گئی اس اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فیڈریشن کے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن (فیفا) کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔گذشتہ ماہ کے آخر میں جنگ چھڑنے کے بعد سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں آئندہ موسم گرما میں ہونے والے فائنلز میں ایران کی شرکت شکوک و شبہات کا شکار ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande