وزیراعظم مودی نے چیتر نوراتری، نو سنوتسر اور گڑی پڑوا پر لوگوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیتر نوراتری کے آغاز پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے تمنا کی کہ دیوی ماں درگا کی بے پناہ کرپا سے سب کا بھلا ہو اور ’’وِکست ہندوستان‘‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے ہمارے عزم کو بھی نئی توانائ
وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنسکرت سبھاشت کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیتر نوراتری کے آغاز پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے تمنا کی کہ دیوی ماں درگا کی بے پناہ کرپا سے سب کا بھلا ہو اور ’’وِکست ہندوستان‘‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے ہمارے عزم کو بھی نئی توانائی ملے۔

وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’ملک بھر کے میرے خاندانوں کو نوراتری کی دلی مبارکباد۔ شکتی کی آرادھنا کا یہ مقدس موقع آپ سب کے لیے خوشی، خوش قسمتی، خوشحالی اور بہترین صحت لے کر آئے۔ شکتی سروپا ماں درگا کی بے پناہ کرپا سے سب کا بھلا ہو، جس سے وِکست ہندوستان کے ہمارے عزم کو بھی نئی توانائی ملے۔ جے امبے جگدمبے ماں۔‘‘

انہوں نے ایک دوسری پوسٹ میں سنسکرت سبھاشت (اقوال زریں) شیئر کرتے ہوئے نوراتری کے حوالے سے کہا، ’’نوراتری کے پہلے دن ماں درگا کے پہلے روپ دیوی شیل پتری کی پوجا کا ودھان ہے۔ ان کے آشیرواد سے ہر کسی کی زندگی میں ضبط، امن اور مثبت توانائی پیدا ہو، یہی تمنا ہے۔‘‘

انہوں نے لکھا، ’’وندے وانچھت لابھائے چندراردھ کرت شیکھرام۔ ورشاروڈھاں شولدھرام شیل پتریم یشسوینیم‘‘

سبھاشت میں کہا گیا ہے، ’’جو بھکتوں کی تمام خواہشات کو پورا کرنے والی ہیں، جن کے ماتھے پر ہلال (آدھا چاند) سجا ہے، جو بیل پر سوار ہیں اور ہاتھ میں ترشول دھارن کرتی ہیں، ان یشسوینی دیوی شیل پتری کی میں وندنا کرتا ہوں۔‘‘

وزیراعظم مودی نے ایک بھجن بھی شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’جگت جننی ماں درگا کے چرنوں میں کروڑوں ہم وطنوں کی جانب سے میرا نمن اور وندن۔ نوراتری کے مقدس تہوار پر دیوی ماں سے التجا ہے کہ وہ ہر کسی کو اپنی محبت اور شفقت کے آشیرواد سے نوازیں۔ جے ماتا دی۔‘‘

اس دوران وزیراعظم مودی نے نو سنوتسر کے موقع پر بھی ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم وطنوں کو نو سنوتسر کی بے شمار مبارکباد۔ میری تمنا ہے کہ یہ نیا سال آپ سب کی زندگی میں ہمت، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دے، جو ملک کی تعمیر کی کوششوں کو بھی نئی مضبوطی فراہم کرے۔‘‘

انہوں نے گڑی پڑوا کی بھی مبارکباد دی۔ وزیراعظم مودی نے لکھا، ’’گڑی پڑوا کے مقدس موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ یہ خوبصورت تہوار نئے سال کی آمد کی علامت ہے، جو اپنے ساتھ نئی توانائی، امید اور نئے مواقع کا پیغام لے کر آتا ہے۔ پرارتھنا ہے کہ آنے والا سال آپ سب کے لیے خوشیوں، کامیابی اور بہترین صحت سے بھرپور ہو۔ یہ ہم میں سے ہر کسی کو اٹوٹ عزم کے ساتھ آگے بڑھنے، اپنی امنگوں کو سنوارنے اور بامقصد تعاون دینے کے لیے ترغیب دے۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande