اے ایم یو کے کالج آف نرسنگ کی جانب سے قومی ٹیکہ کاری یوم پر بیداری پروگرام کا انعقاد
علی گڑھ, 19 مارچ (ہ س)کالج آف نرسنگ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے قومی ٹیکہ کاری یوم کے موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے او پی ڈی نمبر 22 میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا، جس میں ہر ایک کے لیے حفاظتی ٹیکہ کاری کی اہمیت کو اجا
نرسنگ کالج


علی گڑھ, 19 مارچ (ہ س)کالج آف نرسنگ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے قومی ٹیکہ کاری یوم کے موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے او پی ڈی نمبر 22 میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا، جس میں ہر ایک کے لیے حفاظتی ٹیکہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

یہ پروگرام کالج آف نرسنگ کی پرنسپل پروفیسر فرح ا عظمی کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس کا مقصد عوام میں حفاظتی ٹیکہ کاری کی اہمیت اور بیماریوں کی روک تھام میں اس کے کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ مسز ریشما لطفی، پروگرام کی کوآرڈنیٹر تھیں۔ بی ایس سی نرسنگ، چھٹے سمسٹر کے طلبہ نے اس بیداری مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس موقع پر عوامی صحت کے تحفظ میں ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور معاشرے کے تمام طبقات تک مساوی بنیادوں پر حفاظتی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کالج آف نرسنگ کے اساتذہ، او پی ڈی نرسنگ اسٹاف، معاون عملہ کے اراکین اور تکنیکی اہلکاروں نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande