جموں و کشمیر ایک متحرک اور روشن مستقبل کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: ایل جی
جموں, 19 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر ایک متحرک اور روشن مستقبل کی بھرپور صلایت رکھتا ہے اور مسلسل ترقی کے ذریعے ایک خوشحال مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کی تکمیل کا انحصار نوجو
LG


جموں, 19 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر ایک متحرک اور روشن مستقبل کی بھرپور صلایت رکھتا ہے اور مسلسل ترقی کے ذریعے ایک خوشحال مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کی تکمیل کا انحصار نوجوان نسل پر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے آبا و اجداد کی دانش سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے عزم و ہمت کے ساتھ جموں و کشمیر کو ملک کے ترقی یافتہ خطوں کی صف میں شامل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ جموں کے علاقے امفلہ میں کشمیری پنڈت سبھا کی جانب سے منعقدہ نوراتری کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ماں شاریکا سے عوام کی صحت، خوشحالی اور بھلائی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران عقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے امید ظاہر کی کہ نیا سال سب کے لیے نئی امید، خوشحالی اور روشن مستقبل کا پیغام لے کر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ماں درگا اور ماں شاریکا کی پوجا دراصل کائنات کی اصل قوت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو روزہ پوجا پاٹ، روزہ، دعا اور ضبط نفس کے ذریعے انسان کے اندرونی کردار میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری روایات عبادت کے چار مراحل بیان کرتی ہیں جن میں سننا، غور و فکر کرنا، اس کو اپنے اندر جذب کرنا اور آخرکار اس مقام تک پہنچنا شامل ہے جہاں جاننے والا اور حقیقت ایک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ ہر شخص ان مراحل کا تجربہ کرے۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی قدیم روایات، روحانی ورثے اور اقدار سے مضبوط رشتہ قائم کریں، کیونکہ یہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف بھارت کے ورثے کے امین ہیں بلکہ اسے نئی سمت دے کر ایک ترقی یافتہ اور پائیدار مستقبل کی جانب لے جائیں گے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے بریج لال بھٹ کو پدم شری اعزاز ملنے پر تہنیت بھی پیش کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، معزز شہریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande