گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی فروخت کا دباو
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخ
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت کا دباو بنا رہا۔ اسی طرح ایشیائی بازار بھی آج بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش شروع ہونے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران پوری دنیا کے بازار کی طرح ہی امریکی بازار میں بھی افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں تھوک مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بھی مارکیٹ سینٹیمنٹس پر منفی اثر پڑا، جس کے سبب وال اسٹریٹ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

ڈاو جونز 750 پوائنٹس سے زیادہ کی کمزوری کا شکار ہو گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 91.38 پوائنٹس یعنی 1.36 فیصد ٹوٹ کر 6,624.71 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 327.11 پوائنٹس یعنی 1.46 فیصد پھسل کر 22,152.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچر آج فی الحال 111.76 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 46,336.91 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو میں کاروبار کرنے کے بعد گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 98.31 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,305.29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس نے 228.67 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد گر کر 23,502.25 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ سی اے سی انڈیکس 0.06 فیصد ٹوٹ کر 7,969.88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار بھی آج دباو میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 8 کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ انڈونیشیا اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں آج کوئی کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ مغربی ایشیا میں جاری تناو کی وجہ سے دنیا بھر کے بازار میں گھبراہٹ کے ماحول کے سبب ایشیا کے کسی بھی اسٹاک ایکسچینج میں آج مضبوطی نظر نہیں آ رہی ہے۔

گفٹ نفٹی آج فی الحال 487 پوائنٹس یعنی 2.05 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 23,313 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 456.42 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد پھسل کر 25,569 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,584.40 پوائنٹس یعنی 2.87 فیصد ٹوٹ کر 53,655 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔

اسی طرح کوسپی انڈیکس 92.02 پوائنٹس یعنی 1.55 فیصد گر کر 5,833.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 409.15 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد پھسل کر 33,939.43 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.95 فیصد ٹوٹ کر 4,024.23 پوائنٹس کی سطح پر، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.35 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,984.83 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.22 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,437.66 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande