
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو آسام اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 88 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
بی جے پی کے مطابق بدھ کو مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ قومی صدر نتن نوین کی صدارت میں ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے دیگر تمام اراکین موجود تھے۔
الیکشن کمیٹی نے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے 88 امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ اس فہرست میں وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما سمیت کئی اہم لیڈران شامل ہیں۔ سابق ممبران پارلیمنٹ رامیشور تیلی، پلب لوچن داس، اور راجدیپ رائے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی نے یہ فہرست تجربے اور جیتنے کی صلاحیت کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔ فہرست میں چھ خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو جالکباری سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آسام اسمبلی میں کل 126 سیٹیں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ