رائے گڑھ میں تیز رفتار کار الٹنے سے آئی آئی ٹی کے تین طلبا ہلاک
ممبئی ، 19 مارچ (ہ س)۔ رائے گڑھ ضلع کے کلمبولی علاقے میں ممبئی–پونے ہائی وے پر جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار الٹنے سے پواے آئی آئی ٹی کے تین طلبہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا ہے، جس کا علاج ایم جی ایم اسپتال میں جاری ہے۔
Accident Maha IIT Students Raigad

ممبئی ، 19 مارچ (ہ س)۔ رائے گڑھ ضلع کے کلمبولی علاقے میں ممبئی–پونے ہائی وے پر جمعرات کی صبح ایک تیز رفتار کار الٹنے سے پواے آئی آئی ٹی کے تین طلبہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا ہے، جس کا علاج ایم جی ایم اسپتال میں جاری ہے۔

پولیس کے مطابق آئی آئی ٹی پواے کے چھ طلبہ لونالا گھومنے گئے تھے اور واپسی کے دوران دو کاروں میں ممبئی کی جانب آ رہے تھے۔ انہی میں سے ایک کار، جس میں چار طلبہ سوار تھے، کلمبولی کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے میں اوم کمار بورس (23)، لے (20) اور شرییانش شرما (22) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق طلبہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کھالاپور کے سرکاری اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

مہاراشٹر ہائی وے پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ تاناجی چکلے نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جس کے باعث گاڑی الٹ گئی اور جان لیوا چوٹیں آئیں۔

پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

 rajesh pande