گیس کی قلت پر کانگریس کا احتجاج ومظاہرہ
ہلدوانی، 17 مارچ (ہ س)۔ لال کنواں میں کانگریسی کارکنوں نے مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، گھریلو گیس سلنڈر کی سپلائی میں رکاوٹ اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور منفرد انداز میں اپنا احتجاج د
گیس کی قلت پر کانگریس کا احتجاج ومظاہرہ


ہلدوانی، 17 مارچ (ہ س)۔ لال کنواں میں کانگریسی کارکنوں نے مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، گھریلو گیس سلنڈر کی سپلائی میں رکاوٹ اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور منفرد انداز میں اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے حکومت پر شدید حملہ کیا۔ سٹی کانگریس صدر بھون پانڈے کی قیادت میں درجنوں کارکن تحصیل گیٹ پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اس دوران کارکنوں نے وزیر اعظم کے پرانے ”نالے سے گیس“ کے بیان پر خوب جملے کستے ہوئے نالے میں پائپ رکھ کر چولہا جلانے کی علامتی کوشش کی، جو کہ مظاہرے کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ مظاہرے کے دوران کارکنان نے گیس کے خالی سلنڈر سروں پر اٹھا کر تحصیل کی طرف مارچ کیا اور عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایس ڈی ایم ریکھا کولی کو گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا اور گیس کی ہموار فراہمی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت عام لوگوں کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی کا شکار ہیں اور گیس کی قلت نے ان کے کچن کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ایک سخت حملہ کرتے ہوئے، رہنماو¿ں نے کہا کہ وزیر اعظم کو گمراہ کن بیانات دینے کے بجائے زمینی سطح کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گیس بحران اور مہنگائی پر جلد قابو نہ پایا گیا تو کانگریس زبردست ایجی ٹیشن شروع کرے گی، جس کے لیے حکومت اور انتظامیہ پوری طرح سے ذمہ دار ہوگی۔ اس دوران کانگریس لیڈر ہیم وتی نندن درگاپال، سابق ریاستی ترجمان نتن پنت، کانگریس لیڈر بینا جوشی، راجیندر کھنوال، ڈاکٹر بالم سنگھ بشٹ، امیش کبراوال، بلاک صدر کیلاش ڈمکا، بھون پانڈے، پشکر دانو، موہن کنائی، کندن مہتا، لکشمن دانواور دیگر کارکنان موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande