
حیدرآباد، 17 مارچ (ہ س)۔ ضلع میڈ چل- ملکاجگیری کے علاقے کوکٹ پلی میں پیر کی دیر رات ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے دو افراد کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینک کر تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق، متاثرہ افراد، بہادرپورہ کے رہائشی محمد خسرواورمحمد قیصررات تقریباً 10:00 بجے اسکوٹر(AP 12 VJ 1207) پرسونے سے بھرا بیگ لے کرجارہے تھے۔ جب وہ کوکٹ پلی میں میٹرو پلرنمبر837 کے قریب پہنچے تو چارنامعلوم افراد نے ان کا راستہ روک لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے متاثرین کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینک دیا، جس سے وہ حواس باختہ ہو گئے اور پھر سونے کا بیگ چھین کر دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ متاثرین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے اطراف کے علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے لوٹے گئے سونے کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق