
تاریخ کے آئینے میں 18 مارچ : عالمی کتاب میلے کا آغاز
ہندوستانی تاریخ میں 18 مارچ کا دن ادب کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دن ہندوستان میں عالمی کتاب میلے کا آغاز ہوا تھا۔ ہندوستان میں پہلا عالمی کتاب میلہ 18 مارچ 1972 کو دارالحکومت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس میلے میں 200 سے زائد پبلشرز نے حصہ لیا تھا۔ اس کا افتتاح اس وقت کے صدر جمہوریہ وی وی گیری نے کیا تھا۔ اس انعقاد کا مقصد قارئین کو ملک و بیرون ملک کے ادب سے مربوط کرنا اور اشاعتی دنیا کو ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔
پہلے انعقاد کی کامیابی کے بعد سے یہ میلہ وقت فوقتاً منعقد ہوتا رہا اور آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر مشہور ہو گیا۔ آج عالمی کتاب میلہ ہندوستان کے سب سے بڑے ادبی پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں ملک و بیرون ملک کے مصنفین، پبلشرز اور قارئین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
دیگراہم واقعات
1801 - ہندوستان میں ہتھیار بنانے کا پہلا کارخانہ قائم کیا گیا۔
1915 - ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کو منظوری دی گئی۔
1919 - رولیٹ ایکٹ پاس کیا گیا اور اس نے 1915 میں پاس شدہ ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کی جگہ لی۔ اس کے ذریعے ہندوستانیوں کے شہری اور سیاسی حقوق کو کچلنے کا کام کیا گیا۔
1922 - مہاتما گاندھی کو قید کی سزا سنائی گئی۔
1932 - ہندی سنیما نے عظیم اداکار آنجہانی ششی کپور کی پیدائش۔
1940 - اٹلی کا حکمراں مسولینی، ہٹلر کے ساتھ بات چیت کے بعد جنگ میں شامل ہونے پر رضامند۔
1944 - نیتا جی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں آزاد ہند فوج نے برما کی سرحد عبور کر کے ہندوستان میں داخلہ لیا۔
1965 - روسی خلاباز الیکسی لیونوف خلا میں قدم رکھنے والے پہلے شخص بنے۔
2006 - اقوام متحدہ نے ’انسانی حقوق کونسل‘ کی تشکیل کی تجویز منظور کی۔
2007 - شمالی کوریا نے جوہری پروگرام بند کرنے کا کام شروع کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کا انتقال۔
2008 - بھارتی انٹرپرائزز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل بھارتی متل امریکہ کی ممتاز انٹرپرینیور اکیڈمی میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی بنے۔
2009 - مرکزی کابینہ نے میگھالیہ میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی۔
2013 - 60ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان۔ ’پان سنگھ تومر‘ کو 60ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں سال 2012 کی بہترین فلم منتخب کیا گیا۔
2015 - تیونس کے بارڈو نیشنل میوزیم پر دہشت گردانہ حملہ، 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی۔
2017 - یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش کے 21ویں وزیراعلیٰ بنے۔
2024 - ولادیمیر پوتن نے ریکارڈ ووٹوں سے روس کے صدر کا انتخاب جیتا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن