فوج کے اعلی افسر نے اکھنور کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے منگل کے روز جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرکاری ذرائع
Army


جموں، 17 مارچ (ہ س)۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے منگل کے روز جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس موقع پر جی او سی نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور سرحدی دفاع کو مزید مستحکم بنانے اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوج ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande