اے سی بی نے پی ڈی ڈی کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
جموں, 17 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے منگل کے روز ضلع راجوری میں محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ایک میٹر ریڈر کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت عارف اقبال کے
ACB


جموں, 17 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے منگل کے روز ضلع راجوری میں محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ایک میٹر ریڈر کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اے سی بی کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت عارف اقبال کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت پی ڈی ڈی راجوری میں بطور میٹر ریڈر تعینات تھا۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں ایف آئی آر نمبر 03/2026 درج کی گئی ہے، جو انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 (ترمیم شدہ 2018) کی دفعہ 7 کے تحت قائم کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ، جو 2019 سے 2021 تک ٹائر کی دکان چلاتا تھا، اُس نے الزام لگایا کہ اس کے پاس بجلی کا کنکشن ہے اور وہ باقاعدگی سے بل ادا کرتا رہا ہے۔ تاہم، فروری 2026 میں اسے 2,497 روپے کا بل موصول ہوا، جس کے بعد میٹر ریڈر نے اس سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تاکہ بل کو کم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق، جب شکایت کنندہ نے رشوت دینے سے انکار کیا تو ملزم نے بل بڑھانے کی دھمکی دی۔ بعد ازاں 5 مارچ کو اسے 1,53,890 روپے کا بھاری بل جاری کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے دوبارہ 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا، جو بعد میں کم ہو کر 30 ہزار روپے پر طے پایا۔

شکایت کنندہ نے رشوت دینے کے بجائے اے سی بی سے رجوع کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ملزم کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اے سی بی کے مطابق، گرفتاری کے بعد ملزم کے رہائشی مکان پر بھی تلاشی لی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande