امریکہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کےلئے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان
واشنگٹن ،16مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس ہفتے کے دوران کئی ممالک کے درمیان ایک بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے معاہدے کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ایرانی ساحلوں کے ساتھ واقع سمندری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کو بح
امریکہ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کےلئے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان


واشنگٹن ،16مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس ہفتے کے دوران کئی ممالک کے درمیان ایک بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے معاہدے کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ایرانی ساحلوں کے ساتھ واقع سمندری گزرگاہ سے تجارتی جہازوں کو بحفاظت گزارنا ہے۔ یہ بات امریکی حکام نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو بتائی۔حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے آغاز کے وقت کے حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے کہ آیا یہ جاری لڑائی کے خاتمے سے پہلے شروع ہوں گی یا اس کے رکنے کے بعد۔

دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے متوقع اعلان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ میدانی صورتحال کی تبدیلی کے ساتھ فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔علانیہ طور پر کئی ممالک نے لڑائی ختم ہونے سے پہلے جہازوں کی حفاظت کے مشن میں شرکت کے حوالے سے محتاط موقف اختیار کیا ہے، جس کی وجہ خطے میں موجودہ تناو¿ کے پیشِ نظر ایسی کارروائیوں سے وابستہ سکیورٹی خطرات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande