اسرائیلی فوج کی ایران پر وسیع پیمانے پر حملے، مہر آباد ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی
تل ابیب،16مارچ(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے مغربی اور وسطی ایران میں اہداف پر اپنے حملوں کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ایرانی ذرائع ابلاغ نے بندر عباس میں پاسدارانِ انقلاب کے میزائل مراکز پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔اسرائیلی فوج کے پریس آفس نے
اسرائیلی فوج کی ایران پر وسیع پیمانے پر حملے، مہر آباد ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی


تل ابیب،16مارچ(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے مغربی اور وسطی ایران میں اہداف پر اپنے حملوں کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ایرانی ذرائع ابلاغ نے بندر عباس میں پاسدارانِ انقلاب کے میزائل مراکز پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔اسرائیلی فوج کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج مغربی اور وسطی ایران کے مزید علاقوں میں ایرانی حکومت کے اہداف پر اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر رہی ہے تاکہ اس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اتوار کے روز ہی مغربی ایران میں ایرانی انفراسٹرکچر پر نئے حملے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کچھ دیر قبل دفاعی افواج نے مغربی ایران میں ایرانی دہشت گرد حکومت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرکاری ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ میزائل کلسٹر وار ہیڈز سے لیس تھے۔دوپہر تک تہران اسرائیل کی جانب سات مرتبہ میزائل داغ چکا تھا جن میں سے کچھ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ ایران پر مشترکہ اسرائیلی و امریکی حملے سے شروع ہونے والی جنگ کا سولہواں دن ہے۔اسرائیلی پولیس نے تل ابیب کے علاقے میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں سڑک پر ایک زوردار دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کلسٹر گولہ بارود کا نتیجہ تھا جس نے کئی مقامات پر نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس نے وضاحت کی ہے کہ تل ابیب کے مختلف حصوں میں میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔اخبار ” ہاریٹز“ نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے 13 مارچ تک ایران نے اسرائیل کی طرف 250 میزائل داغے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل میں میزائلوں یا ان کے ملبے گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی فوج ایران کے خلاف اپنی مہم کو کم از کم مزید تین ہفتے تک جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ہزاروں اہداف اب بھی نشانے پر ہیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان ایوی ڈیفرین نے اتوار کو امریکی چینل سی این این کو بتایا کہ ہمارے سامنے ہزاروں اہداف ہیں۔ ہم اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو کم از کم یہودی عید ” پیس اوور “ تک یعنی اب سے تقریباً تین ہفتے بعد تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس اس کے بعد مزید تین ہفتوں کے گہرے منصوبے بھی موجود ہیں۔ واضح رہے اس سال یہودی عید یکم اپریل کی شام سے شروع ہو رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 28 فروری کو دوبارہ شروع ہونے والی کارروائیوں کے بعد سے فضائیہ نے ایران پر 400 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں خاص طور پر ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈیفرین نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کسی سٹاپ واچ یا ٹائم ٹیبل کے مطابق کام نہیں کر رہی بلکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقصد ایرانی حکومت کو نمایاں طور پر کمزور کرنا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande