امید ہے، حال ہی میں گرفتار کیے گئے لوگوں کو جلد رہا کردیا جائے گا: ایل جی سنہا سے ملاقات کے بعد این سی کے تنویر صادق کا بیان
سرینگر، 15 مارچ (ہ س): حکمراں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے تنویر صادق نے اتوار کو کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ نوجوان جنہیں حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر کی موت کے خلاف احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت جیلوں
امید ہے، حال ہی میں گرفتار کیے گئے لوگوں کو جلد رہا کردیا جائے گا: ایل جی سنہا سے ملاقات کے بعد این سی کے تنویر صادق کا بیان


سرینگر، 15 مارچ (ہ س): حکمراں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے تنویر صادق نے اتوار کو کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ نوجوان جنہیں حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر کی موت کے خلاف احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت جیلوں میں بند ہیں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ بات چیت کے بعد جلد ہی رہا کر دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے، صادق نے کہا کہ انہوں نے احتجاج کے بعد کئی نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا معاملہ اٹھایا اور حکام پر زور دیا کہ وہ ان کی رہائی پر غور کریں، خاص طور پر عید کے قریب آنے کے پیش نظر۔صادق نے کہا کہ ہم ایل جی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری بات سنی اور سب کچھ سمجھا۔ ہم نے ان سے اپیل کی کیونکہ عید قریب آ رہی ہے اور ہمارے بہت سے لڑکے مختلف جیلوں میں بند ہیں۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور جلد کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے نے یہ بھی درخواست کی کہ احتجاج میں ملوث افراد کے خلاف درج ایف آئی آر پر نظر ثانی کی جائے اور اسے واپس لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا، ہم نے اپیل کی ہے کہ مقدمات کا جائزہ لیا جائے اور نوجوانوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے مختلف حصوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ جس کے دوران کئ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande