سابق رکنِ اسمبلی کے فارم ہاؤس پر فائرنگ
حیدرآباد،15 مارچ (ہ س) ۔ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد علاقے میں سابق رکنِ اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے فارم ہاؤس پر ہفتہ کی رات پیش آنے والے ایک واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔ اس واقعے میں مبینہ طور پرمنشیات کے استعمال اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پو
سابق رکنِ اسمبلی کے فارم ہاؤس پر فائرنگ


حیدرآباد،15 مارچ (ہ س) ۔ رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد علاقے میں سابق رکنِ اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے فارم ہاؤس پر ہفتہ کی رات پیش آنے والے ایک واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔ اس واقعے میں مبینہ طور پرمنشیات کے استعمال اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً 9 بجے اطلاع ملی کہ عزیز نگرعلاقے میں واقع بی ایم آرفارم ہاؤس میں بغیراجازت شراب نوشی اور مبینہ منشیات کی پارٹی جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایگل ٹیم، اسپیشل آپریشنز ٹیم (ایس او ٹی) اور مقامی پولیس نے رات تقریباً ساڑھے نو بجے وہاں چھاپہ مارا۔ دھاوے کے دوران موقع واردات پرافرا تفری مچ گئی اور مبینہ طور پر ہوا میں فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق دہلی کے ایک رئیل اسٹیٹ تاجرنمید مشرا نے ریوالور سے فائرنگ کی، جو ریتیش ریڈی کی ملکیت بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس اسلحہ کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پارٹی میں تقریباً دس افراد موجود تھے، جن میں سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں۔ ابتدائی ڈرگ ٹیسٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت ریڈی، نمید مشرا، ریتیش ریڈی، کاسک روی اور ارجن ریڈی کے نمونے مثبت آئے ہیں۔ حتمی تصدیق کے لیے ان کے خون کے نمونے لے کر فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande