نیچر بازار میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں واقع نیچر بازار میں اتوار کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ آگ نے تیزی سے مارکیٹ میں موجود کئی چھوٹی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تقریباً 40 سے 50 چھوٹی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ تاہم
اآگ


نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں واقع نیچر بازار میں اتوار کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ آگ نے تیزی سے مارکیٹ میں موجود کئی چھوٹی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تقریباً 40 سے 50 چھوٹی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر راجندر اٹوال کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 7:37 بجے کنٹرول روم کو آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ یہ واقعہ چھتر پور میٹرو اسٹیشن کے قریب دہلی ہاٹ اندھیریا موڑ کے قریب امبیڈکر کالونی کے نیچر بازار میں پیش آیا۔ کال موصول ہونے پر، فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر جواب دیا، ابتدائی طور پر دو واٹر ٹینڈر، دو واٹر باو¿زر، ایک بریدنگ فائر ٹینڈر، اور ایک فوری رسپانس گاڑی روانہ کی۔ پہنچنے پر، فائر حکام نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے صبح 8 بجے کے قریب میک-4 کال جاری کی، جس کے بعد اضافی فائر انجن جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ بعد ازاں مزید تین کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ مارکیٹ میں تقریباً 40 چھوٹی دکانوں میں لگی جس سے ان میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا اور دکانداروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح بازار میں بھیڑ کم ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ لگنے کے بعد کافی دیر تک علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھائے رہے جس سے آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کولنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande