بالی ووڈ اداکارہ مدھو ملہوترا کا 72 برس کی عمر میں انتقال
ممبئی ، 15 مارچ (ہ س) ہندی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ مدھو ملہوترا 72 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کے حلقوں اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مدھو ملہوترا نے اپنے فلمی کیریئر کے دورا
بالی ووڈ اداکارہ مدھو ملہوترا کا 72 برس کی عمر میں انتقال


ممبئی ، 15 مارچ (ہ س) ہندی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ مدھو ملہوترا 72 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کے حلقوں اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مدھو ملہوترا نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران اگرچہ محدود فلموں میں اداکاری کی، لیکن ان کی بیشتر فلمیں ناظرین میں مقبول رہیں اور باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نمایاں ہیں۔ ان کی نمایاں فلموں میں قرض، ستے پہ ستہ اور غلام شامل ہیں، جب کہ وہ سمبندھ، ہیرو، رشتہ کاغذ کا اور قیامت جیسی فلموں میں بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں۔

فلم قرض میں انہوں نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں ٹینا امبانی، سیمی گریوال اور پریم ناتھ شامل تھے جبکہ مدھو ملہوترا نے اس میں معاون کردار ادا کیا تھا۔ اسی طرح فلم ستے پہ ستہ میں وہ امیتابھ بچن کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جبکہ ہیما مالنی اس فلم کی مرکزی اداکارہ تھیں۔ یہ فلم اپنے زمانے میں باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کرنے والی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ مدھو ملہوترا کی وفات سے ہندی سنیما کے شائقین ایک ایسی اداکارہ سے محروم ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنی مختصر مگر یادگار فلمی خدمات کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande