گیس سلنڈر کی قلت سے ریستوراں اور آن لائن فوڈ سپلائی سسٹم کے بند ہونے سے گِگ اور پلیٹ فارم کارکنان متاثر : کانگریس
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قلت کی وجہ سے کئی ریستوراں اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری سسٹم کے بند ہونے سے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں گِگ اور پلیٹ فارم کارکنان
LPG-BJP-CONG-GEGAWORKER


نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قلت کی وجہ سے کئی ریستوراں اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری سسٹم کے بند ہونے سے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں گِگ اور پلیٹ فارم کارکنان بے روزگاری کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ناگہانی بحران پر قابو پانے کے لیے انہیں فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ ٹمگگ کارکنان شہر کی غیر رسمی افرادی قوت کا ایک اہم حصہ ہیں، جن میں سے اکثر نقل و حمل، ترسیل اور ای -کامرس خدمات میں مصروف ہیں۔ مغربی ایشیاءمیں کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس بحران کا اندازہ لگانے میں حکومت کی ناکامی سے گیس کی اچانک کمی نے لاکھوں کارکنان کو بے روزگار کر دیا ہے، جن میں گگ کارکن، باورچی، ویٹر اور کھانے کے کاروبارسے منسلک دیگر ملازمین شامل ہیں۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت کا اثر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ محدود وسائل کے حامل غریب خاندان بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کوکنگ گیس خریدنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے دہلی حکومت پر گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے اور گیس سپلائی یونٹس میں گیس کے مناسب ذخیرہ کو یقینی بنانے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande