وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو اور نائب وزیر اعلیٰ دیوڑا بیتول پہنچے، بی جے پی کے ریاستی صدر کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
بیتول، 14 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ کو بیتول پہنچے اور بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کی بیٹی سربھی کھنڈیلوال کے انتقال پر رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر سے بیتول پہنچے اور گنج میں واقع
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو  بی جے پی کے ریاستی صدر کی آنجہانی بیٹی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے


وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بی جے پی کے ریاستی صدر کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


نائب وزیر اعلیٰ دیوڑا نے بی جے پی کے ریاستی صدر کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


بیتول، 14 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ہفتہ کو بیتول پہنچے اور بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کی بیٹی سربھی کھنڈیلوال کے انتقال پر رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر سے بیتول پہنچے اور گنج میں واقع کھنڈیلوال کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وہ سربھی کے انتقال پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت کھنڈیلوال نے اپنی بیٹی کی پوری لگن اور جذبے کے ساتھ خدمت کی۔ سربھی بچپن سے ہی صحت کے مسائل سے جوجھ رہی تھیں، لیکن خاندان کے کسی بھی فرد کے بچھڑنے کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایشور سے پرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ بابا مہاکال آنجہانی کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت میں ہمت عطا فرمائے۔

اس سے قبل ریاست کے نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا اور وزیر کرشنا گور بھی بیتول پہنچے۔ نائب وزیراعلیٰ دیوڑا سڑک کے راستے بیتول پہنچے اور گنج میں واقع کھنڈیلوال کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کے سکون کے لیے پرارتھنا کرتے ہوئے سوگوار اہل خانہ کو تسلی دی۔

سربھی کھنڈیلوال کے انتقال کے بعد سے بیتول میں ریاست بھر کے لیڈروں، عوامی نمائندوں اور بی جے پی کارکنوں کی کھنڈیلوال کی رہائش گاہ پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو بھی ریاستی حکومت کے کئی وزراء، عوامی نمائندے اور بی جے پی عہدیدار وہاں پہنچے اور آنجہانی سربھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande