
نوادہ، 14 مارچ (ہ س)۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور پولیس نے نوادہ میں مشترکہ چھاپہ ماری کرکے اسلحہ کا ذخیرہ ضبط کیا گیاہے۔ اے کے 47 سمیت کئی اسلحہ کے ساتھ ایک کو گرفتار کیا گیا۔
نوادہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو ادھیمانیا نے ہفتہکے روز بتایا کہ نوادہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے جنگلات میں غیر قانونی اسلحہ چھپائے جانے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے ایک اے کے 47 رائفل سمیت کئی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 رائفل، دو 315 بور رائفلیں،اے کے 47کے 21کارتوس، 315 بور کے کارتوس، دو میگزین،تین گولہ بارود کے پاؤچ اور کیموپلاج کے تین سیٹ برآمد کیے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔
گزشتہ کچھ دنوں سے پولیس کو اطلاع مل رہی تھی کہ کچھ سماج دشمن عناصر رجولی تھانہ علاقہ کے جنگلات میں اسلحہ چھپا کر جنگل میںرکھتے ہیں اور جنگل میں کام کرنے والے مزدوروں کا کھانا چھین کر کھا جاتےہیں۔ یہ اطلاع سینئر پولیس افسران تک پہنچائی گئی اور ان کی ہدایات پر سب ڈویزنل پولیس افسر رجولی کی قیادت میں تھانہ انچارج اور اسپیشل ٹاسک فورس کے تعاون سے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan