
سرینگر 14 مارچ( ہ س)۔سرینگر کے عید گاہ علاقے میں ایک مکان سے اچانک اگ نمودار ہوئی جس نے دوسرے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ اس دوران اگرچہ فایر اینڈ ایمرجنسی کو بروقت اطلاع دی گئی تاہم ٹریفک جام کی وجہ سے فائر سروسز کو جاۓ واردات پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔ جس کی وجہ سے دونوں مکانات بری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پھر بھی بہادری دکھا کر اس گنجان بستی میں موجود دوسرے مکانات کو بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال آگ کی واردات میں دو مکان تباہ ہوکر ان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک تباہ ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر کے کئ علاقوں میں آگ لگنے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir