کانگریس اتر پردیش میں کانشی رام کی جینتی منائے گی، راہل گاندھی خطاب کریں گے
لکھنو، 13 مارچ (ہ س)۔ کانگریس پارٹی جمعہ کو اتر پردیش میں بہوجن لیڈر کانشی رام کے یوم پیدائش کو سماجی تبدیلی کے دن کے طور پر منائے گی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہو گاندھی جمعہ کو لکھنو¿ میں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں کانگریس کے پسماندہ طبقا
کانگریس اتر پردیش میں کانشی رام کی جینتی منائے گی، راہل گاندھی خطاب کریں گے


لکھنو، 13 مارچ (ہ س)۔

کانگریس پارٹی جمعہ کو اتر پردیش میں بہوجن لیڈر کانشی رام کے یوم پیدائش کو سماجی تبدیلی کے دن کے طور پر منائے گی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہو گاندھی جمعہ کو لکھنو¿ میں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں کانگریس کے پسماندہ طبقات اور درج فہرست ذات کے محکمے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

ریاستی کانگریس کے ترجمان انشو اوستھی نے کہا کہ کانشی رام کے خیالات کو آگے بڑھانے اور ان کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے کانگریس آج ایک بڑے پیمانے پر تقریب کا انعقاد کرے گی۔ کانگریس کانشی رام کی یوم پیدائش کو ”سماجی تبدیلی کے دن“ کے طور پر منا رہی ہے۔ ان کے یوم پیدائش پر ایک بہوجن سمواد پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتی برادریوں سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

انشو اوستھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں دلتوں، استحصال زدہ لوگوں اور کمزوروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مارا جا رہا ہے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں قومی جنرل سکریٹری/انچارج اویناش پانڈے، ریاستی کانگریس کے صدر اجے رائے، قانون ساز پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا، درج فہرست ذات کے محکمے کے چیئرپرسن راجندر پال گوتم، پسماندہ طبقات کے محکمہ سے انل جئے ہند، قومی سکریٹری دھیرج گرجر، ریاست بھر کے کانگریس کے سینئر لیڈران، پردیپ گوجر کارکنان کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande