لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کا لیہہ میں پرتپاک استقبال
لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کا لیہہ میں پرتپاک استقبال لداخ، 13 مارچ (ہ س)۔ لداخ کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ جمعرات کو لہہ پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ اپنی حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل لداخ پہنچے ہیں۔ سرکار
Leh


لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کا لیہہ میں پرتپاک استقبال

لداخ، 13 مارچ (ہ س)۔ لداخ کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ جمعرات کو لہہ پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ اپنی حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل لداخ پہنچے ہیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق کشوک بکولا رمپوچی ایئرپورٹ پر سینئر سرکاری افسران، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

استقبال کرنے والوں میں چیف سکریٹری آشیش کندرا، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لداخ مکیش سنگھ، ڈپٹی کمشنر لہہ رومل سنگھ ڈونک، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لہہ شری رام اور لداخ بی جے پی کے صدر تاشی گیلسن خاچو شامل تھے۔ انہوں نے سکسینہ کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ونے کمار سکسینہ جمعہ کو لداخ کے چوتھے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز، چوگلمسر کے آریہ ناگرجُن آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوگی۔ حلف کا منصب جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ارون پلی دلائیں گے۔

ونے کمار سکسینہ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا کی جگہ لیں گے، جنہوں نے حال ہی میں ہماچل پردیش کے گورنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل لداخ روانگی سے پہلے انہیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نئی دہلی پر سینئر حکام اور خیر خواہوں کی جانب سے الوداع کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande