جموں و کشمیر میں قائم امن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ایل جی
جموں و کشمیر میں قائم امن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ایل جی جموں، 13 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں قائم امن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور جو عناصر اس امن کو خراب کرنے کی کوشش
Lg


جموں و کشمیر میں قائم امن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ایل جی

جموں، 13 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں قائم امن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور جو عناصر اس امن کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وہ جموں میں دوسرے آل انڈیا پولیس کبڈی کلسٹر 26–2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو امن و سکون کا ماحول موجود ہے، جس میں خاندان اکٹھے ہو سکتے ہیں، کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، یہ آسانی سے حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس، فوج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ہزاروں اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان قربانیوں کو یاد رکھیں اور اس امن کو برقرار رکھ کر ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔

امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہم تمہیں گہرائیوں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے۔ تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف ریاستوں کی پولیس فورسز اور سی اے پی ایف کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے کبڈی، جمناسٹکس، فینسنگ اور کھو کھو سمیت مختلف مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل لوگوں کو جوڑنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں اور میدان میں زبان، علاقہ اور عہدے کی تفریق ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے ذریعے عوام کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور نوجوانوں کی رہنمائی جاری ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی ان کی پہلی رانجی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور دوسرے آل انڈیا پولیس کبڈی کلسٹر 2025–26 کی ای-یادگاری کتاب بھی جاری کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande