حیدرآباد میں پانچ منزلہ فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی
حیدرآباد،13 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد کے چندا نگر علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ممبئی نیشنل ہائی وے پر واقع انو فرنیچر نامی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک فرنیچر کی د
حیدرآباد میں پانچ منزلہ فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی


حیدرآباد،13 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد کے چندا نگر علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ممبئی نیشنل ہائی وے پر واقع انو فرنیچر نامی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک فرنیچر کی دکان ہے، جہاں لکڑی اور دیگرآتش گیر سامان بڑی مقدار میں موجود تھا۔ اسی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی پانچوں منزلوں تک پہنچ گئی۔ نیشنل ہائی وے پر بلند شعلے اور گھنا دھواں اٹھتا دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چندا نگر پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کئی فائر انجنوں کی مدد سے آگ کو قابو میں لانے کی کارروائی جاری رہی۔ حکام کے مطابق واقعے کے وقت دکان بند تھی، جس کے باعث خوش قسمتی سے عمارت کے اندرکوئی موجود نہیں تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ حادثہ کاروباری اوقات میں پیش آتا تو بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ آگ لگنے والی عمارت مرکزی سڑک کے بالکل کنارے واقع ہونے کے سبب اس علاقے میں کچھ دیر کے لیے شدید ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔ بالا نگر کے اے سی پی نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande