
نئی دہلی،12مارچ (ہ س )۔
فکی اسلامک کلچرل کمیونٹی انٹیگریشن (فکی) نے ہر سال کی طرح رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مند اور کمزور لوگو ںکی مدد کے لیے فاطمہ فوڈ کٹس تقسیم کیں۔
فکی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر مشتاق انصاری کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس پروگرام میں حافظ سلیم احمد، حاجی اکبر سیفی، حاجی ریاض الدین انصاری، جاوید انور سمانی، فکی مہیلا ونگ کی صدر شاہانہ انصاری، شبانہ عظیم، ڈاکٹر اقبال سیفی، خوشنصیب انصاری، زینب انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران تعلیم اور اقدار کے موضوع پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مشتاق انصاری نے کہا کہ بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات انسانوں کو اخلاقی اقدار اور نظم و ضبط کی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہیں جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔
حافظ سلیم احمد نے کہا کہ رمضان المبارک میں تلاوت قرآن کی خصوصی اہمیت ہے اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ اس کے لیے کچھ اضافی محنت یا مشکل درکار ہے، بچوں کو مذہبی اور اخلاقی تعلیم میں شامل کرنا ضروری ہے۔
اس موقع پر حاجی اکبر سیفی نے بتایا کہ راشن کی تقسیم کا مقصد صرف امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا بھی ہے کہ غریب لوگ بھی عید کی خوشیوں میں یکساں طور پر شریک ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰة اور سماجی تعاون کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلامی روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais