
بغداد،28فروری(ہ س)۔
ذرائع نے جمعہ کو العربیہ کو بتایا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے نے ہنگامی انخلاءکی ایک مشق کی۔یہ مشق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے علاقائی تناو¿ کے درمیان ہوئی ہے جس کو ٹالنے کی آخری کوشش کے طور پر مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد امریکی شہریوں نے بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ذریعے عراق چھوڑ دیا اور بڑی تعداد میں تجارتی پروازوں کے ذریعے روانہ ہو گئے۔
قبل ازیں جمعے کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے بعض عملے کو سکیورٹی وجوہات کی بناءپر وہاں سے جانے کی اجازت دے دی۔دریں اثناءدنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اسرائیل پہنچ گیا جب امریکی بحریہ نے کارروائی کے لیے تیار ہونے کی تصدیق کی۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی بحری جہاز اسرائیلی ساحل کے قریب پہنچ رہا ہے۔جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ایران-امریکہ مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کے ایک دن بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔عمان نے کہا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کسی ایسی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے جس سے امریکی حملوں کا امکان ختم کیا جا سکے۔ خطے میں اس وقت امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan