سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی خطے کے استحکام کےلئے مشترکہ ہم آہنگی پر بات چیت
واشنگٹن،24فروری(ہ س)۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے نائب سرکاری ترجمان ٹومی پیگٹ کے حوالے سے ایک بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکو روبیو اور فیصل بن فرحان
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کی خطے کے استحکام کےلئے مشترکہ ہم آہنگی پر بات چیت


واشنگٹن،24فروری(ہ س)۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے نائب سرکاری ترجمان ٹومی پیگٹ کے حوالے سے ایک بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارکو روبیو اور فیصل بن فرحان نے پیر کے روز اس رابطے میں خطے کے استحکام کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور علاقائی سکیورٹی و استحکام کے حوالے سے جاری قریبی ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ دونوں وزراءنے گذشتہ ماہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان نومبر میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی تھی۔اس وقت دونوں وزراءنے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی اور استحکام کی حمایت کے لیے جاری ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا تھا، جس میں غزہ کی پٹی، یمن، سوڈان اور شام کے معاملات شامل تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande